Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ایرانی عوام کبھی کسی اور کو اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں دیتے، عباس عراقچی

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایرانی عوام کبھی کسی اور کو اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بحیثیت عوام ہماری بنیادی پہچان بہت سادہ اور سیدھی ہے، ایرانی عوام اپنی قدر جانتے ہیں اور اپنی آزادی کی قدر کرتے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی عوام کبھی کسی اور کو اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں دیتے، اگر صدر ٹرمپ ڈیل کے خواہشمند ہیں تو انہیں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے لیے توہین آمیز اور ناقابل قبول لہجے کا استعمال بند کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ایرانی سپریم لیڈر کے لاکھوں پیروکاروں کو تکلیف پہنچانا بند کریں، ان کا کہنا تھا کہ عظیم اور طاقتور ایرانی عوام نے دنیا کو دکھایا کہ اسرائیلی حکومت کے پاس ہمارے میزائلوں سے بچنے کے لیے ڈیڈی کی طرف بھاگنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

Related posts

سیلاب متاثرین کیلئے 21 لاکھ سے زائد گھر بنائے جائیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ، انڈیکس 94 ہزار کی حد عبور کر گیا

Mobeera Fatima

متحدہ عرب امارات، نئے سال کی خوشی میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment