Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

موٹروے ایم ون پر تیز بارش، اسلام آباد سے رشکئی تک ٹریفک معطل

موٹروے ایم ون پر اسلام آباد ٹول پلازہ سے رشکئی انٹرچینج تک شدید بارش کے باعث ٹریفک کی روانی متاثرہو گئی ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق تیز بارش اور پھسلن کے سبب حادثات کے خدشے کے پیش نظرمسافر گاڑیوں کا داخلہ وقتی طورپربند کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موٹروے پر سفرکرنے والے مسافروں کو ہدایت دی جا رہی ہے کہ وہ موسم کی صورتحال کو مدنظررکھتے ہوئے غیرضروری سفر سے گریز کریں۔

موٹروے پولیس نے ہیلپ لائن 130 پر رابطے میں رہنے اور متبادل راستے اختیار کرنے کی بھی اپیل کی ہے، بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اورحالات معمول پرآنے تک داخلہ بند رہے گا۔

Related posts

پشاور ہائیکورٹ کے 10 نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا

Mobeera Fatima

بڑی بہو سے زیادہ امیدیں لگا لی تھیں جو میری غلطی ہے، صبا فیصل

Mobeera Fatima

مریم نواز نے ہاؤسنگ سوسائٹی کی رجسٹریشن کیلئے غیر ضروری این او سی ختم کرنے کی ہدایت کردی

Mobeera Fatima

Leave a Comment