Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عوامی خدمت، فلاح و بہبود اور گڈ گورننس کے اہداف کو ہر صورت پورا کیا جائے گا، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوامی خدمت، فلاح و بہبود اور گڈ گورننس کے اہداف کو ہر صورت پورا کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے ملاقات کی، مریم نواز نے بجٹ اجلاس کے کامیاب انعقاد پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا بجٹ میں تعلیم، صحت اور ڈویلپمنٹ کیلئے فنڈزمختص کرنے کا ریکارڈ قائم کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ عوام کی جماعت ہے، صوبے بھر میں یکساں ترقیاتی کام کررہے ہیں، طلبا کولیپ ٹاپ اور ہونہار اسکالر شپ دیکر احسان نہیں حق ادا کررہے ہیں، ایک سال میں عوام کی بھرپور خدمت کی بہترین کاوش کی ہے، اس سال بھی عوام کی بھر پور خدمت کی کوشش جاری رہے گی۔

اسپیکر ملک محمد احمد نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے ٹیکس فری بجٹ دیکر عوام کا دل جیت لیا،  ڈویلپمنٹ پراجیکٹس اور عوامی فلاحی اقدامات کے لئے نواز شریف اور شہباز شریف کی روایت کو آگے بڑھایا ہے۔

Related posts

یاسمین راشد ، عمر سرفراز ، محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کی جائیدادیں بھی ضبط کرنے کا حکم

Mobeera Fatima

نیو گوادر ایئرپورٹ سے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن شروع ، پہلی پرواز مسقط روانہ

Mobeera Fatima

شوہر نے وزن بڑھنے پر چھوڑنے کی دھمکی دی ہے، مہرالنسا اقبال

Mobeera Fatima

Leave a Comment