Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 50 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

نیپرا نے بجلی کے بنیادی اوسط ٹیرف میں 1 روپے 50 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے آئندہ مالی سال کیلئے بجلی کا بنیادی ٹیرف 34 روپے فی یونٹ تجویز کیا ، ٹیرف میں یہ کمی حکومت کی جانب سے دی جانے والی سبسڈی کے فیصلے سے مشروط ہے۔

رواں مالی سال بجلی کا بنیادی ٹیرف 35 روپے 50 پیسے ہے، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی ریونیو ضروریات کیلئے 3520 ارب روپے کی منظوری دے دی، حکام کے مطابق یہ اقدام عوام پر مالی بوجھ میں کمی لانے کے لیے کیا گیا ہے۔

سی پی پی اے نے بجلی 10 پیسے فی یونٹ منہگی کرنےکی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے۔ درخواست پر 30 جون کو سماعت کی جائے گی۔

Related posts

خیبر پختونخوا حکومت کا بنوں واقعے کی شفاف تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا اعلان

Mobeera Fatima

سینیگال ، مچھلی کے شکار والی کشتی پر سوار 100 مسافر ڈوب گئے ، 26 ہلاک

Mobeera Fatima

شمالی مقدونیہ کے نائٹ کلب میں آتشزدگی ، 59 افراد ہلاک ، 155 زخمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment