Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم کا سعودی سفیر سے رابطہ ، قطر میں امریکی اڈے پر حملے پر تشویش کا اظہار

 وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے پر تشویش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کی بحالی کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مل کر مشرق وسطیٰ میں امن کوششوں کو تیز کرے گا۔

اعلامیہ کے مطابق سعودی سفیر نواف المالکی نے بروقت رابطے پر وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا۔ سعودی سفیرکا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کو مل کر خطے میں امن کے لیے کام جاری رکھنا چاہیے

Related posts

افغان طالبان پر اعتبار کرنے سے بڑی حماقت کوئی نہیں ہو گی ، خواجہ آصف

Mobeera Fatima

معروف ترک مذہبی رہنما فتح اللہ گولن امریکا میں انتقال کر گئے

Mobeera Fatima

وزیراعظم اور وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس منظور کر لیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment