Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد اضافہ

مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کی وجہ سے عالمی منڈی میں کاروبار کے پہلے دن خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ہو گیا۔

عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کے 75 ڈالر 52 سینٹ فی بیرل میں سودے ہوئے جبکہ برینٹ کروڈ 78 ڈالر 78 سینٹ فی بیرل پر پہنچ گیا۔

عالمی گیس قیمت 3 ڈالر 90 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو تک پہنچ گئی، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھنے سے پاکستانی معیشت بھی متاثر ہوگی۔

آبنائے ہرمز بند کرنے کی صورت میں تیل قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

Related posts

خیبرپختونخوا میں 14 یونیورسٹیاں بند کرنے کی تجویز

Mobeera Fatima

تمام اسمارٹ فونز کیلئے ایک ہی چارجر ، یورپی یونین میں قانون کا اطلاق ہو گیا

Mobeera Fatima

پاک بھارت کشیدگی ، اسلام آباد کے اسپتالوں میں ہائی الرٹ

Mobeera Fatima

Leave a Comment