Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے مکالمہ ضروری ہے ، صدر مملکت

صدرمملکت آصف علی زرداری نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے مکالمہ ضروری ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال بے قابو ہو سکتی ہے، لاکھوں معصوم جانوں کو خطرہ ہے ،تمام فریقین زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی حملوں سے خطے میں خطرناک حد تک کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے، جس کے خطے اور دنیا پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔

شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ ان حملوں کو اسرائیل کے پے در پے حملوں کا تسلسل سمجھتے ہیں، ہمیں خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے پر گہری تشویش ہے۔

ترجمان نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق مذاکرات اور سفارتکاری ہی مسائل کا واحد حل ہیں۔ فریقین سے بین الاقوامی انسانی قوانین کی پاسداری کریں۔

Related posts

آسٹریلوی اخبار نے ویرات کوہلی کو ”مسخرہ“ لکھ دیا

Mobeera Fatima

اسلام آباد پولیس ملازمین کے میڈیکل الاؤنس میں سو فیصد اضافہ

admin

موسم گرما کی چھٹیاں کب اور کتنی ہونگی؟ وزیر تعلیم نے بتا دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment