Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بینظیر بھٹو کی قربانیاں، وژن اور عوام سے وابستگی پیپلز پارٹی کی اجتماعی میراث ہے، آصف زرداری

صدر مملکت آصف زرداری نے شہید بے نظیر بھٹو کی 72 ویں سالگرہ پر کہا ہے کہ بینظیر بھٹو کی قربانیاں، وژن اور عوام سے وابستگی پیپلز پارٹی کی اجتماعی میراث ہے۔

صدر مملکت نے شہید بینظیر بھٹو کی قومی خدمات اور عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے جمہوریت، انسانی وقار اور خواتین کے حقوق کیلئے جدوجہد کی۔

آصف زرداری نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے آمریت کیخلاف جرات اور استقامت سے مزاحمت کی، محترمہ نے ملک میں جمہوریت کی بحالی کی تحریکوں کی قیادت کی، وہ قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی پر مکمل یقین رکھتی تھیں۔

اپنے پیغام میں صدرمملکت نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی قربانیاں، وژن اور عوام سے وابستگی پیپلز پارٹی کی اجتماعی میراث ہے،وہ خواتین کی سماجی اور معاشی خودمختاری کی علمبردار رہیں، ان کے وژن سے رہنمائی لیتے ہوئے جمہوریت کو مستحکم کریں گے۔

Related posts

پاکستان ، بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز ، پی سی بی نے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25 فیصد اضافہ

admin

پی ٹی آئی اور جے یو آئی کو لڑوانے کی کوشش ، سیاستدانوں کو نظام سے بیدخل کیا جا رہا ہے ، مولانا فضل الرحمن

Mobeera Fatima

Leave a Comment