Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ہمیں عسکری فتح کی وجہ سے سفارتی فتح ملی، مصدق ملک

اسلام آباد: وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں۔ اور ہمیں عسکری فتح کی وجہ سے سفارتی فتح ملی۔

وفاقی وزیر مصدق ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے کی صورتحال بہت خراب ہے۔ اور جارحیت پورے خطے میں پھیل چکی ہے۔ ہمارے پاس ثبوت ہیں کہ بھارت دہشتگردوں کو فنڈنگ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں۔ اور ہمیں عسکری فتح کی وجہ سے سفارتی فتح ملی۔

مصدق ملک نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کل کہا پاکستان اور بھارت کے ساتھ تجارت پر بات ہو رہی ہے۔ اور ہم ایران کو جانتے ہیں۔ لیکن پاکستان کی طرح کوئی نہیں جانتا، یہ اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بیان سے لگتا ہے پاکستان بھی ایران کے معاملے میں کوئی کردار ادا کر سکتا ہے۔ ایران کے ساتھ ہمارے پرانے تعلقات ہیں۔ اور پاکستان خطے میں مثبت تبدیلی کے لیے کردار ادا کر سکتا ہے۔

Related posts

وزیر اعظم انوسٹمنٹ فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ، ولی عہد سے بھی ملاقات متوقع

Mobeera Fatima

علی ظفر یا عاطف اسلم، کرینہ کپور کے انتخاب پر مداحوں کا خوشی کا اظہار

Mobeera Fatima

لندن میں الطاف حسین کے گھر پر ‘حملہ’

Mobeera Fatima

Leave a Comment