Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل، جنوبی افریقہ کو تاریخی فتح کیلئے 69 رنز درکار

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل جیتنے کے لئے جنوبی افریقہ کو 69 رنز درکارجبکہ آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں کی ضرورت ہے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل کے تیسرے روز دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 207 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،اس طرح آسٹریلیا نے 281 رنز کی برتری حاصل کی اور جنوبی افریقہ کو فائنل جیتنے کے لئے 282 رنز کا ٹارگٹ دیا۔

ساؤتھ افریقہ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں صرف 138 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ نے انتہائی ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور کھیل کے اختتام تک دو کھلاڑیوں کے نقصان پر 213 رنز بنا لئے۔

ساؤتھ افریقہ کو جیتنے کے لئے اب صرف 69 رنز کی ضرورت ہے، دوسری اننگز میں ریان رکلٹن 6 اور وائن مولڈر 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دونوں کھلاڑیوں کو مچل اسٹارک نے آؤٹ کیا۔

ایڈن مارکرم 102 جبکہ کپتان ٹیمبا باوما 65 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں اور دونوں چوتھے دن کے کھیل کا آغاز کریں گے، بظاہر افریقہ تاریخی فتح کے قریب پہنچ چکا ہے۔

Related posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان، ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

Mobeera Fatima

3 ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان

Mobeera Fatima

غلام بلور سیاست سے کنارہ کش ، پشاور سے اسلام آباد منتقل ہونے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment