Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

حجاج کرام کی واپسی شروع ، جدہ سے پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستانی حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ، پہلی پرواز پی کے 732 جدہ سے اسلام آباد پہنچ گئی۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر حاجیوں کا استقبال کیا ، اس موقع پر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ کوئی شک نہیں حکومت پاکستان اورسعودی حکومت نے حجاج کو بہترین سہولیات مہیا کیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت آئندہ سال اس سے بھی بہتر انتظامات کرے گی، عازمین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

اس موقع پر پہلی پرواز سے پہنچنے والے حجاج کرام نے وزارت مذہبی امور کی جانب سے کئے گئے حج انتظامات کو سراہا۔

Related posts

نامور اداکار عابد کشمیری انتقال کرگئے

Mobeera Fatima

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم وائٹ بال سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی

Mobeera Fatima

دمشق کی فوجی جیل سے ہزاروں سیاسی قیدی رہا

Mobeera Fatima

Leave a Comment