Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عدالت بانی پی ٹی آئی کو رہا کرے تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہو گا ، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز عدالتوں میں ہیں ، اگر عدالتیں ضمانت دینا بہتر سمجھیں تو ہم حکم کا احترام کریں گے۔

ایک انٹرویو میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اگر عدالت بانی پی ٹی آئی کو ضمانت پر رہا کرے تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہو گا ، 11 جون کو بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی خبر پہلی بار سن رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے واضح کیا کہ پانی روکنا اعلان جنگ ہو گا ، پاکستان بھارت کیساتھ کشمیر سمیت تمام مسائل پر مذاکرات چاہتا ہے ، تمام مسائل کا حل کشمیر سے ہو کر نکلتا ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے مسائل کے حل کی بات کی ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے ، پاکستان کا پہلگام واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ، بھارت نے پہلگام واقعہ کی تحقیقات کی پیشکش کو ٹھکرایا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کر کے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کیا ، سندھ طاس معاہدے کی معطلی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ، پانی ہماری ناگزیر ضرورت ہے ، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

Related posts

بارشیں، گلگت بلتستان کے کئی دیہاتوں کا زمینی راستہ منقطع، خیبرپختونخوا میں جاں بحق افراد کی تعداد 64 ہو گئی

Mobeera Fatima

تین ماہ کے دوران عمرہ زائرین کی تعداد میں 35 فیصد اضافہ

Mobeera Fatima

ٹرمپ نے اہم عہدوں پر نامزدگیاں شروع کر دیں ، سوزی وائلز وائٹ ہائوس کی چیف آف اسٹاف مقرر

Mobeera Fatima

Leave a Comment