Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

سالانہ 15 کروڑ منافعے والی کمپنیاں سپر ٹیکس سے مستثنیٰ رہیں گی

سالانہ 15 کروڑ منافعے والی کمپنیاں سپر ٹیکس سے مستثنیٰ رہیں گی جبکہ سالانہ 20 کروڑ تک منافع کمانے والی کمپنیوں کا سپر ٹیکس 0.5 ہو سکتا ہے۔

ایف بی آر کے ذرائع نے بتایا کہ 25 کروڑ منافع کمانے والی کمپنیوں پر سپر ٹیکس 2 سے کم کرکے 1.5 فیصد ہونے اور سالانہ 30 کروڑ منافع کمانے والی کمپنیوں پر سپر ٹیکس 3 فیصد اور 30 کروڑ سے زائد منافع کمانے والی کمپنیوں پر سپر ٹیکس 4 فیصد برقرار رہنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارپوریٹ سیکٹر کیلئے انکم ٹیکس کی شرح میں کمی نہیں ہو گی ، آئندہ بجٹ میں 850 سی سی گاڑی پر سیلز ٹیکس میں 5.5 فیصد اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ 3500 سے زائد امپورٹڈ اشیاء اور خام مال پر ایڈیشل ریگولیٹری ڈیوٹی اور مقامی صنعت کیلئے امپورٹڈ خام مال پر ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کا امکان ہے۔

Related posts

عمران خان نے شیر افضل مروت کو ملاقات کیلئے بلا لیا

Mobeera Fatima

سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترامیم کیخلاف ایک اور درخواست دائر

Mobeera Fatima

وی پی این سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی لائسنسنگ کا آغاز ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment