پنجاب حکومت نے غیر رجسٹرڈ ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کی رجسٹریشن کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ہوا ، اس موقع پر مریم نواز نے ٹیکس بڑھانے کی تمام تجاویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس نہیں ٹیکس نیٹ ورک بڑھائیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس بڑھا کر عوام پر بوجھ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، عام آدمی پر مالی بوجھ نہیں ڈالناچاہتے، 2 لاکھ تنخواہ لینے والا ٹیکس دیتا ہے اور کروڑوں آمدن والا ٹیکس نہیں دیتا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اب ایسا نہیں ہو گا رجسٹریشن کرنیوالے کو سزا اور ٹیکس چوروں کو کچھ نہ کہا جائے، وزیراعلیٰ نے محکموں کو ریونیو کے نئے مواقع تلاش کرنے کی ہدایت کی۔
