Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

راول ڈیم میں نہاتے ہوئے 3 نوجوان ڈوب گئے ، 2 جاں بحق

راول ڈیم میں نہاتے ہوئے تین نوجوان ڈوب گئے جن میں سے دو جاں بحق جبکہ ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت شاہ زیب اور عبدالہادی کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ تیسرے نوجوان عبدالاحد کو بھی ڈیم سے نکال لیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ عبدالاحد کی حالت نہایت تشویشناک ہے۔

دونوں جاں بحق نوجوان پی ڈبلیو ڈی کے رہائشی بتائے جا رہے ہیں ، پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ، ادھر ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ دفعہ 144 کے تحت راول ڈیم میں نہانے پر پابندی عائد ہے۔

Related posts

دل تو کرتا ہے ہر دن سنچری کی جائے لیکن ایسا ہوتا نہیں، سعود شکیل

Mobeera Fatima

پاک بھارت میچ کراچی اور سندھ میں کن جگہوں پر بڑی اسکرین پر دکھایا جائے گا؟

Mobeera Fatima

فیس بک نے اپنے پرانے فیچر پوک کو نئے انداز میں متعارف کرا دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment