Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ڈی آئی خان اور لیہ میں ٹریفک حادثات ، 8 افراد جاں بحق ، 37 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان اور لیہ میں ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق اور 37 زخمی ہو گئے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں گاؤں المرکلاں سے آتے ہوئے کار درازندہ کے گائوں المرکلاں میں کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 4 افراد چل بسے ، حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں 2 بھائی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں لیہ میںنواں کوٹ کے قریب مسافر بس الٹنے سے 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ، بس حادثے میں ایک ہی خاندان کے 35 افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مسافر بس لاہور سے کروڑ لعل عیسن جا رہی تھی ، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Related posts

کسان کارڈ کے اجرا سے مڈل مین اور بلیک میلنگ سے جان چھوٹ جائے گی، مریم نواز

Mobeera Fatima

اسد، بسمل اور معاذ نے یومِ آزادی جونیئر ٹینس چیمپئن شپ میں ٹائٹل جیت لیے

admin

پنجاب کے سرکاری ڈاکٹرز کی پرائیویٹ پریکٹس بند کرنے کیلئے محکمہ صحت نے پلان مانگ لیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment