Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

گرمی کی لہر برقرار رہے گی ، بعض مقامات پر بادل برسنے کا امکان

ملک بھر میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے تاہم بعض مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا جبکہ میدانی اضلاع میں دوپہر کے بعد گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

اس کے علاہ خیبر پختونخوا ، سندھ اور کشمیر میں بھی گرمی کی لہر برقرار رہے گی تاہم خیبر پختونخوا کے اضلاع دیر، سوات، چترال، کوہستان ، شانگلہ اور بٹگرام میں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود اور چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Related posts

وی پی این اب موبائل نمبر سے رجسٹر کریں، پی ٹی اے نے بڑی سہولت فراہم کر دی

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت ایک بار پھر مہنگا ہو گیا، ملتان میں انڈے سستے

Mobeera Fatima

زرمبادلہ کے ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طور پر2.381 ارب ڈالرکا اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment