Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا جائے گا، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کا بجٹ 13 جون کو سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ اور تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ وفاق سے حتمی اعداد و شمار ملنے کے بعد فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے باعث عوام پر بوجھ بڑھ گیا ہے۔ اور بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیا جائے گا۔ جبکہ وفاق بھی تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس میں ریلیف دے گا۔ بلاول بھٹو کی ہدایت پر صاف پانی اور سولر انرجی پر توجہ دے رہے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سنا ہے کہ پی ٹی آئی نے عید کے بعد احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ پی ٹی آئی نے پہلے بھی احتجاج کیے ہیں۔ لیکن پی ٹی آئی والوں کو عدالتوں میں مقدمات پر توجہ دینی چاہیے۔ کسی ایک شخص کے جیل میں ہونے پر تحریک نہیں چلائی جاتی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والےعوامی مسائل پر وہ بات نہیں کرتے۔

Related posts

چیمپئنز ٹرافی کی انعامی رقم کا اعلان ، فاتح ٹیم کو 22 لاکھ ، 40 ہزار ڈالر ملیں گے

Mobeera Fatima

اسرائیل کا مزید 3 ہزار رہائشی یونٹ کی تعمیر کا منصوبہ، دنیا بھرسے مذمت

Mobeera Fatima

پاکستان ریلوے نے کرایوں میں ایک فیصد اضافہ کر دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment