Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، آصف علی زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔

صدر نے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر  کہا کہ موسمیاتی تبدیلی میں سیلاب، خشک سالی اور گرمی کی شدت سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے، فضا میں کاربن کے عالمی اخراج میں ہمارا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے۔

انہوں نے کہاکہ محدود وسائل کے باوجود ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی کوششیں اقتصادی منصوبے اڑان پاکستان سے ہم آہنگ ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پلاسٹ کا کم استعمال، جنگلات کا فروغ، ری سائیکلنگ اور ماحولیاتی تحفظ کی پالیسیوں کو اپنانا ہو گا، انہوں نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور قدرتی وسائل کے ذمے دارانہ استعمال کیلئے مل کر کام کریں۔

Related posts

ہم اپنا دفاع کریں گے اور وہ سب کچھ کریں گے جو ہمارا حق ہے، ایران

Mobeera Fatima

نادیہ خان کو بلال عباس کی اداکاری پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا

Mobeera Fatima

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری کا عہدہ خالی، معاملات رک گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment