Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا عندیہ دے دیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی سلیکشن کمیٹی میں ایک مرتبہ پھر بڑے پیمانے پرتبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اظہرعلی، اسد شفیق اورعلیم ڈارکوان کے عہدوں سے ہٹائے جانے کا امکان ہے، سلیکشن کمیٹی میں ایسے افراد کو شامل کرنے پرغورجاری ہے جو صرف منظوری دینے کے بجائے عملی کردارادا کریں۔

بابراعظم اورمحمد رضوان کی ٹی20 ٹیم میں سلیکشن روک دی گئی ہے تاہم دونوں کھلاڑی ون ڈے اور ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل رہیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ بنگلادیش کے خلاف ٹی20 سیریز کے دوران اظہراوراسد حتمی ٹیم انتخاب میں شامل نہیں تھے جبکہ علیم ڈار کی موجودگی بھی غیر یقینی ہو چکی ہے۔ بورڈ جلد تبدیلیوں کا باضابطہ اعلان کرے گا۔

Related posts

عمران خان کو جیل میں سہولیات فراہم کی جائیں ، تحریک انصاف کا صدر اور وزیر اعظم کو خط

Mobeera Fatima

ڈارون، بنگلہ دیش اے کی چار روزہ میچ میں پاکستان شاہینز کو 5 رنز سے شکست

Mobeera Fatima

پاکستان کا پہلا سکوک بانڈ لانچ ، دنیا مائیکرو اکنامک استحکام سے مطمئن ، ملائیشین ماڈل اپنانا ہو گا ، وزیر خزانہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment