Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ، فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کھیچ اور قلات میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کئے گئے ، کھیچ میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لیکر بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشتگرد ہلاک کر دیئے۔

دوسری کارروائی میں قلات میں دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ کرکے 2 کو ہلاک کر دیا ، دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔ یہ دہشتگرد بلوچستان میں متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو بھارت کی سرپرستی حاصل تھی ، سکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

Related posts

اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان ، ڈالر بھی مہنگا

Mobeera Fatima

ہفتہ وار مہنگائی کم ہو کر 16.86 فیصد پر آ گئی، ادارہ شماریات

Mobeera Fatima

چین: مسافر نے ٹوائلٹ سمجھ کر طیارے کا ہنگامی دروازہ کھول دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment