Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بھارت کا رویہ امن نہیں ، دشمنی والا ہے ، دھونس ، دھمکیوں سے مقاصد حاصل نہیں کر سکتا ، پاکستان

پاکستان نے بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی قیادت کا بیانیہ امن نہیں بلکہ دشمنی کو ترجیح دینے والا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کے پاکستان میں دہشتگردی کی معاونت کے شواہد موجود ہیں، کھوکھلے بیانیے اور توجہ ہٹانے کی کوششوں سے سچ کو نہیں چھپایا جا سکتا، پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو علاقائی عدم استحکام کا سبب بنا کر پیش کرنا حقیقت سے بالاتر ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور دیرپا حل کی وکالت کرتا رہے گا۔

ترجمان نے کہا کہ حالیہ واقعات سے واضح ہے کہ جنگی جنون اور دھونس بے سود ہیں، بھارت دھمکیوں، غلط بیانی یا طاقت کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکتا،  جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے سنجیدگی، برداشت اورمسئلےکی اصل جڑ کو سمجھنا ہو گا۔

 

Related posts

پاک بحریہ کی پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ، فیلڈ مارشل کی تقریب میں خصوصی شرکت

Mobeera Fatima

وزیر اعظم نے ٹیکس کے معاملے پر استعفے کی بات کی ، بعض جگہوں سے دبائو ہے ، رانا ثناء اللہ

Mobeera Fatima

بنگلہ دیش میں سیلاب نے تباہی مچا دی ، 15 افراد ہلاک ، 48 لاکھ متاثر ، مواصلاتی نظام درہم برہم

Mobeera Fatima

Leave a Comment