Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، ایک لاکھ ، 20 ہزار کی حد بحال

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 20 ہزار کی حد عبور کر لی ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر بھی سستا ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، کاروبار شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 831 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 522 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

گزشتہ ہفتے کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 691 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ، ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق 5 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت 281 روپے 97 پیسے ہو گئی۔

Related posts

خلیج تعاون کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا

Mobeera Fatima

بلوچستان میں چلنے والی ٹرینوں کی سیکیورٹی کے لئے نیا پلان تشکیل دے دیا گیا

Mobeera Fatima

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 7 کروڑ ڈالر کا اضافہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment