Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

ٹیکس بل پر اختلافات ، ایلون مسک نے ٹرمپ انتظامیہ سے استعفیٰ دیدیا

دنیا کے امیر ترین شخص اور امریکی صدر کے مشیر ایلون مسک نے ٹرمپ انتطامیہ کو خیرباد کہہ دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بتائے بغیر عہدہ چھوڑا ہے ، وائٹ ہاؤس کے اہلکار نے بھی ایلون مسک کے ٹرمپ انتظامیہ چھوڑنے کی تصدیق کر دی ہے۔

دوسری جانب ایلون مسک نے کہا ہے  کہ حکومت کے خصوصی ملازم کی حیثیت سے میرا وقت ختم ہو گیا، صدر ٹرمپ کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اضافی اخراجات کم کرنے کا موقع دیا۔

ایلون مسک نے ایک ہی روز پہلے صدر ٹرمپ کے ٹیکس بل پر عدم اطیمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بل یا تو بڑا ہوسکتا ہے یا خوبصورت مگر وہ نہیں جانتے کہ ایسا بل دونوں خصوصیات کا حامل کیسے ہو سکتا ہے؟۔

ایلون مسک نے واضح کیا تھا کہ بل میں شامل بعض امور سے وہ خوش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی مشن وقت کے ساتھ مضبوط ہوتا جائے گا۔

Related posts

پاکستانی نژاد کرکٹر محمد عباس کو نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا سینٹرل کنٹریکٹ مل گیا

Mobeera Fatima

صدر ٹرمپ کا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ، اہم ملاقات طے

Mobeera Fatima

ثانیہ مرزا کی پوسٹ، اقراء عزیز نے اپنی محبت کا اظہار کرنے کیلئے ماشاء اللہ لکھا

Mobeera Fatima

Leave a Comment