Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںصحت

مشروبات پر بھاری ٹیکسز سے ذیابیطس پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے

اسلام آباد: پاکستان نیشنل ہارٹ ایسویسی ایشن نےعالمی ذیابیطس فیڈریشن کے اعداد وشمار کا حوالہ دیتے ہوئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

سیمینار سے خطاب  کرتے ہوئے ہارٹ ایسوسی ایشن کے صدر میجر جنرل (ر) ڈاکٹر مسعود الرحمان کیانی نے کہا کہ میٹھے مشروبات ٹائپ ٹو ذیابطیس کا باعث بن رہے ہیں، پاکستان عوامی صحت کے ایک سنگین بحران سے دوچار ہے، وقت آ گیا ہے کہ ہم قوم کو بیماریوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ سے بچانے کیلئے جرات مندانہ اقدامات کریں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں اس وقت دنیا بھر میں ذیابیطس کے سب سے زیادہ مریض ہیں، 20 سے 79 سال کی عمر کے 35 ملین سے زائد افراد (31.4فیصد) ذیابیطس کا شکار ہیں اور اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو 2050 تک یہ تعداد 70 ملین سے تجاوز کر جائیگی اتنی بڑی تعداد کا علاج ممکن نہیں اس لیے ہمیں روک تھام پر توجہ دینا ہوگی۔

Related posts

سرکاری اسکیم کے تحت حج پر جانیوالوں سے رقم تین اقساط میں لینے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

اڈیالہ جیل کے لاپتہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم گھر پہنچ گئے

Mobeera Fatima

پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو زرتاج گل کیخلاف مزید کارروائی سے روک دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment