Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، ایک لاکھ ، 20 ہزار کی حد بحال ، ڈالر بھی سستا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 20 ہزار کی حد عبور کر لی ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر بھی سستا ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آئی، 100 انڈیکس 331 پوائنٹس کے اضافے سے  انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 298 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1425 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 19 ہزار 967 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 11 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر 281.50 روپے پر آ گیا ہے۔

Related posts

موٹروے پر پھنسا رہا، پی ٹی آئی جلسے میں نہ پہنچ سکا، اسد قیصر

Mobeera Fatima

امریکی صدر کا چین پر سو فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان

Mobeera Fatima

حکومت نے ترمیم کیلئے 11 ووٹ خرید لئے تھے ، حصہ نہ لیتے تو بہت گندا مسودہ آتا ، مولانا فضل الرحمن

Mobeera Fatima

Leave a Comment