Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

ترکی کی ائیرپورٹ کمپنی پر بھارت نے پابندی لگا دی

بھارت نے ترکی کی ائیرپورٹ کمپنی پر پابندی لگا دی ہے۔

بھارت کی جانب سے ترکی کی کمپنی سیلیبی ائیر پورٹ سروسز انڈیا کی سکیورٹی کلیئرنس فوری طور پر منسوخ کر دی گئی ہے۔

کہا گیا ہے کہ یہ اقدام قومی سلامتی کے خدشات کی بنیاد پر کیا گیا ہے، بھارتی وزارت شہری ہوابازی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت میں لوگ ترکی اور آذربائیجان کی سیر کا پروگرام منسوخ کر رہے ہیں۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ ان ممالک نے حالیہ پاک بھارت تنازع میں پاکستان کی حمایت کی تھی۔ترک کمپنی سیلیبی ایوی ایشن ہولڈنگ، جس کی ویب سائٹ کے مطابق وہ بھارت کے نو بڑے ہوائی اڈوں پر گراؤنڈ ہینڈلنگ سروسز فراہم کرتی ہے، نے اس فیصلے پر فوری کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔

Related posts

ملزم کو گرفتاری پر ہتھکڑیاں نہیں لگائی جائیں گی ، سعودی قانون میں ترمیم

admin

سری لنکا نے امریکی جنگی طیاروں کو اڈہ دینے سے انکار کردیا

Mobeera Fatima

سری لنکا نے پاکستان سمیت 40 ممالک کیلئے ویزا فیس ختم کر دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment