Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

سعودی عرب میں بہت جلد خود کار گاڑیاں لانچ ہونے کیلئے تیار

سعودی عرب میں بہت جلد خود کار گاڑیاں لانچ کر دی جائیں گی۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی اور اوبر ٹیکنالوجی کمپنی کے درمیان سعودی عرب میں رواں برس کے آخر تک خود کار گاڑیاں لانچ کرنے کے معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔

اس سسٹم کے تحت ابتدائی طورپرحفاظتی امور اور فوری مدد کویقینی بنانے کیلئے آپریٹرز بھی ہوں گے، ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے شروع کئے جانے والے خود کار ڈرائیونگ منصوبے کا آغاز ابتدائی طورپر اوبر ایپ کے ذریعے کیا جائے گا۔

سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کے قائمقام صدر ڈاکٹر رمیح الرمیح اور اوبر کمپنی کے سی ای او دارا خسروشاہی نے ریاض میں منعقدہ سعودی امریکی سرمایہ کاری فورم میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔

ٹرانسپورٹ اتھارٹی خود کار گاڑیوں کے لیے اوبر ایپ سے استفادہ کرے گی تاکہ خود کارڈرائیونگ کے لئے بڑے پیمانے پر صارفین تک پہنچا جا سکے۔ اتھارٹی اور اوبرکمپنی کی جانب سے حفاظتی امور کے حوالے سے اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ان کی اولین ترجیح سیفٹی سروس کی فراہمی ہے۔

Related posts

بیٹریوں اور سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی

Mobeera Fatima

کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 100 روپے کا اضافہ

Mobeera Fatima

مرغی کا گوشت 562 روپے کلو ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment