Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پی ٹی آئی سمیت دوسری جماعتیں جب چاہیں ہم بات کرنے کو تیار ہیں، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت دوسری جماعتیں جب چاہیں ہم بات کرنے کو تیار ہیں۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے حملہ کیا تو ہم نے بھرپور دفاع کیا اور مغربی محاذ پر پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ گوریلا ہتھکنڈوں کا استعمال کیا جا رہا ہے اور گوریلا ہتھکنڈوں میں ویرانی میں بس پر حملہ اور ٹرین کو نشانہ بنانا شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ اور بلوچستان میں بھارتی دہشت گردی کے ثبوت بھی ہیں۔ بھارت دہشت گردوں کو تربیت دے کر خیبرپختونخوا بھی بھیجتے ہیں۔ جبکہ بھارت دہشت گردوں کی مالی معاونت اور ان کی تربیت کرتا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اور ان کارروائیوں کے دوران بڑی تعداد میں دہشت گردوں کو مارا جا رہا ہے۔ دہشت گردوں کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مؤثر انداز میں آپریشن کر رہے ہیں۔

Related posts

خیبرپختونخوا میں سیلاب کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 332 ہو گئی

Mobeera Fatima

پیرس اولمپکس، میڈلز کی دوڑ میں پاکستان بھارت سے بھی آگے

Mobeera Fatima

دہشت گردوں کیخلاف آپریشن پوری قوت سے جاری ہے، شہریوں کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، دفترخارجہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment