Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا

امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

امریکہ کے محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا نے جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں مبینہ کردار پر ایران کے تین افراد اور ایک ادارے پر پابندیاں عائد کی ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پابندیوں کیلئے نامزد ایک کمپنی فویا پرس پراسپیکٹیو ٹیکنالوجیسٹ ہے، جس کے ساتھ تین افراد مبینہ طور پر ملک کی وزارت دفاع کے تحت ایران کی دفاعی اختراع اور تحقیق کی تنظیم سے منسلک ہیں۔

اس ادارے کو فارسی مخفف ایس پی این ڈی سے بھی جانا جاتا ہے، امریکا کے اقدامات کا مقصد جوہری ہتھیاروں کی تحقیق اور ترقی کیلئے ایس پی این ڈی کی صلاحیت میں تاخیر اور کمی کرنا ہے۔

Related posts

پاکستان کا آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیر مقدم

Mobeera Fatima

پشاور اور لاہور میں مرغی کی قیمت میں بڑا اضافہ

Mobeera Fatima

معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں، وزیر اعظم

Mobeera Fatima

Leave a Comment