Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

چین کی پاک بھارت کشیدگی میں کمی کےلیے کردار ادا کرنے کی پیشکش

چین نے خطے کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی موجودہ صورتحال کو قریب سے دیکھ رہے ہیں، پاکستان اور بھارت تنازع کے سیاسی حل کی جانب واپس آئیں، بات چیت سے مسائل کا حل نکالیں۔

چینی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت تحمل کا مظاہرہ کریں، فریقین امن اور استحکام کے وسیع تر مفاد میں کام کریں۔

چین نے زور دیا کہ دونوں ممالک پرامن ذرائع سے سیاسی تصفیہ کی راہ پر واپس آئیں۔

چین نے اپیل کی کہ دونوں ممالک کسی بھی ایسی کارروائی سے گریز کریں جس سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہو، یہ نہ صرف بھارت اور پاکستان کے بنیادی مفاد میں ہے بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے بھی ضروری ہے۔

چینی دفتر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ یہی وہ بات ہے جس کی بین الاقوامی برادری بھی توقع رکھتی ہے، چین اس سلسلے میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

Related posts

کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 100 روپے کا اضافہ

Mobeera Fatima

وزیر اعلیٰ پختونخوا کا ڈی چوک احتجاج میں گرفتاری کے بعد رہا ہونیوالے ملازمین کیلئے پروموشن کا اعلان

Mobeera Fatima

کراچی میں تیسری بار زلزلے کے جھٹکے ، شہریوں میں خوف و ہراس

Mobeera Fatima

Leave a Comment