Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

پاکستان نے مغربی سرحدی علاقوں پر فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، بھارتی حکام کا اعتراف

بھارتی حکام نے پاکستان کی جانب سے مغربی سرحدی علاقوں پر فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا اعتراف کرلیا۔

بھارتی حکام نے کہا کہ پاکستان نے ادھم پور اورپٹھان کوٹ میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، آدم پور اور بھٹنڈہ اسٹیشن پر بھی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

پاکستان نے ہائی اسپیڈ میزائل سے پنجاب ائیر بیس اسٹیشن کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، بھارتی حکام نے پاکستان کی جانب سے سری نگر، اونتی پور اور ادھمپور کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کی تصدیق کر دی۔

بھارتی حکام نے کہا کہ پاکستانی حملوں میں بھارتی فوجی اہلکار بھی زخمی ہوئے ، ان کا کہنا تھا کہ کشیدگی میں کمی چاہتے ہیں بشرطیکہ پاکستان بھی کمی کرے۔

Related posts

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

Mobeera Fatima

امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا

Mobeera Fatima

چہلم امام حسینؓ، پنجاب کے 10 اضلاع میں موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment