Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بھارتی جارحیت سے کہاں کہاں شہادتیں ہوئیں، ترجمان پاک فوج نے تفصیلات بتا دیں

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارتی جارحیت سے ہونے والی شہادتوں کی تفصیلات بتا دیں۔

ان کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر احمد پور شرقیہ میں مسجد سبحان اللہ کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 13 افراد شہید ہوئے۔ شہید ہونے والوں میں تین برس کی دو بچیاں، سات خواتین اور چار مرد شامل ہیں۔

اس واقعے میں 37 افراد زخمی ہوئے، جن میں 9 خواتین اور 28 مرد شامل ہیں، مظفر آباد کے قریب واقع مسجد بلال کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں تین شہادتیں ہوئیں جبکہ ایک بچی اور ایک لڑکا زخمی ہوئے۔

کشمیر کے شہر کوٹلی میں مسجد عباس کو نشانہ بنایا گیا، جس سے 16 سال کی لڑکی اور 18 سال کا لڑکا شہید ہوئے، اس حملے کے نتیجے میں ایک ماں اور بیٹی زخمی ہوئے ہیں۔

Related posts

بینظیر بھٹو امید، استقامت ، جمہوریت اور انصاف کے اصولوں کا پیکر تھیں ، صدر زرداری ، بلاول بھٹو

Mobeera Fatima

نائلہ کیانی نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کر لی

Mobeera Fatima

آزاد کشمیرالیکشن:سابق اراکین اسمبلی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

Mobeera Fatima

Leave a Comment