Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ہم الرٹ ہیں، بھارت نے جارحیت کی تو بھرپور جواب دیں گے، اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم الرٹ ہیں لیکن بھارت نے جارحیت کی تو بھرپور جواب دیں گے۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و خوشحالی ہم سب کا مشترکہ ہدف ہونا چاہیے۔ اور دنیا اس وقت مشکل دور سے گزر رہی ہے۔ مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کا پائیدار حل ضروری ہے۔ کیونکہ اس کی وجہ سے دنیا کے امن کو سنگین خطرات ہیں۔ اقوام متحدہ مقبوضہ علاقوں سے متعلق واضح قراردادیں منظور کرچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اس وقت سب سے بڑا چیلنج ہے۔ اور پاکستان نے 2022 میں تباہ کن سیلاب کا سامنا کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کیا گیا۔ جو بین الاقوامی دہشتگردی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ کئی بھارتی ریاستوں میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ پاکستان ہمیشہ خطے میں امن کا داعی رہا ہے۔ اور پاکستان نے ہمیشہ جارحیت کے خلاف آواز اٹھائی۔ مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی کی گئی۔ تاہم خطے میں امن کے لیے پاکستان پرعزم ہے۔

Related posts

پاکستان کے خلاف محاذ آرائی ملک دشمنی ہے، وزیر اعظم

Mobeera Fatima

اسپیکر نے مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 28 جنوری کو طلب کر لیا ، تحریک انصاف کا شرکت سے انکار

Mobeera Fatima

لکی مروت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 3 دہشتگرد مارے گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment