Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ہم پرامن پڑوسی چاہتے ہیں، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان

امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ ہم پرامن پڑوسی چاہتے ہیں، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ امریکی صدر مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے اقدام کریں،مسئلہ کشمیر پاک بھارت کے درمیان نیوکلیئرفلیش پوائنٹ ہے، انہوں نے کہا کہ حملہ کیاگیا تو ایٹمی قوتوں کی جنگ خطرناک صورتحال اختیار کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اور میڈیا پراس وقت جنگی جنون سوار ہے،پہلگام حملے کے بعد پاک بھارت سرحدوں پرفائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کی جانب سے پانی بند کرنے کو جنگی اقدام تصور کرے گا، ہم خطے میں عدم استحکام کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

Related posts

وادی نیلم ،سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جاگری، ایک جاں بحق

Mobeera Fatima

دیہی خواتین کی معاشی ترقی اور خودمختاری کیلئے مویشی مہیا کریں گے، مریم نواز

Mobeera Fatima

تحریک انصاف اور بانی پی ٹی آئی مائنس نہیں ہوں گے، حافظ حمداللہ

admin

Leave a Comment