Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 300، 300 وکٹیں حاصل کر لیں

شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 300، 300 وکٹیں حاصل کرنے کا اہم اعزاز حاصل کر لیا۔

پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں یہ اہم سنگ میل عبور کیا، دونوں باؤلرز نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنی 300، 300 وکٹیں مکمل کرلیں۔

شاہین آفریدی نے کیریئر کے 216 ویں میچ میں جبکہ حارث رؤف نے 228 ویں میچ میں تین سو وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شاہین آفریدی تین وکٹیں مکمل کرنے والے تیز ترین پاکستانی باؤلر بن گئے۔ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شاہین شاہ آفریدی 300 وکٹیں لینے والے دنیا کے چوتھے تیز ترین باؤلر بن گئے ہیں۔

تین سو وکٹیں مکمل کرنے پر حارث رؤف دوسرے تیز ترین پاکستانی باؤلر بنے، اس سے قبل محمد عامر اور وہاب ریاض کو مشترکہ طور پر یہ اعزاز حاصل تھا، دونوں باؤلرز نے 256، 256 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔

Related posts

ہم اپنی افواج کی تربیت، ہتھیار اور صلاحیت سے مطمئن ہیں، سابق وزیراعظم

Mobeera Fatima

ایک بدبو دار ترمیم کی بو گئی نہیں، یہ دوسری لا رہے ہیں، عمر ایوب

Mobeera Fatima

لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا فرنچائز کے ساتھ سفر ختم ہوگیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment