Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

پاکستان اور بھارت تنازعات سفارتی سطح پر حل کریں ، عالمی برادری

 پہلگام حملے کے بعد سے جاری پاک بھارت کشیدگی کم کرانے کے لیے عالمی برادری سرگرم ہو گئی۔

سعودی وزارت خارجہ نے پاکستان اور بھارت کو کشیدگی سے گریز کرنے اور اپنے تنازعات سفارتی سطح پر حل کرنے کا مشورہ دیا ہے جبکہ کویت کا کہنا ہے کہ دونوں ملک تحمل اور برداشت کا دامن تھامیں اور کشیدگی سے بچنے کی کوشش کریں۔

دوسری جانب کل رات امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی وزیر اعظم شہباز شریف اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور بھارت پر زور دیا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ  کشیدگی کم کرے۔

اس سے قبل کشیدگی میں کمی کے لیے ایراننے ثالثی کی پیشکش کی ہے جبکہ ترکیے کے صدر طیب ایردوان نے پاکستان اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔  چین نے بھی کہا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

Related posts

قومی فاسٹ بائولر شاہین آفریدی کے گھر بیٹے کی ولادت

Mobeera Fatima

عمران خان سے ملاقات کیلئے پارٹی رہنمائوں کی فہرست جیل حکام کے حوالے

Mobeera Fatima

امریکی ریاست نیوجرسی کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی، 11ہزار ایکڑ رقبہ جل گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment