Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈا خود اس کے اپنے ہی جنرل نے پھوڑ دیا، بیرسٹر سیف

خیبرپختونخواحکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈا خود اس کے اپنے ہی جنرل نے پھوڑ دیا۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ بھارتی جنرل کا بیان مودی سرکار کے فاشسٹ نظام کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے، مودی فالس فلیگ آپریشن کا دفاع کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے سول و ملٹری افسران فالس فلیگ آپریشنز کے گواہ بن رہے ہیں، بھارت کے پاکستان میں ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

Related posts

انٹرنیٹ اسپیڈ کم ہونے سے متعلق کوئی پالیسی نہیں ہے، چیئرمین پی ٹی اے

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر بھی سستا

Mobeera Fatima

میرین اکیڈمی کو ڈگری دینے والا ادارہ بنائیں گے، وفاقی وزیر بحری امور

Mobeera Fatima

Leave a Comment