Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

سعودی وزارت داخلہ کا حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزاؤں اور جرمانوں کا اعلان

سعودی وزارت داخلہ نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزاؤں اور جرمانوں کا اعلان کر دیا۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق بغیر اجازت حج کرنے یا کوشش کی صورت جبکہ حج موسم کے دوران مکہ یا مقدس مقامات میں وزٹ ویزے کے ساتھ داخل ہونے کی صورت میں 20 ہزار ریال تک جرمانہ ہو گا۔

وزٹ ویزا ہولڈر کو مخصوص حج زون میں داخلے کے لیے ٹرانسپورٹ یا مدد فراہم کرنے والے اور غیر مجاز زائرین کو ہوٹل یا نجی گھروں میں رہائش فراہم کرنے پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ کیا جائے گا۔

قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں یا سہولت کاروں کو ڈی پورٹ اور 10 سال تک سعودی عرب میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے گی۔ زائرین کی غیر قانونی نقل و حمل کی صورت میں گاڑی ضبط کی جا سکتی ہے۔

Related posts

روہت شرما اور کوہلی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا حصہ ہونگے، جے شاہ کی تصدیق

Mobeera Fatima

یوکرین کا تین ہزار کلومیٹر کی رینج والے ڈرون کا تجربہ

Mobeera Fatima

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment