Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

امریکہ،عدالت سے شخص کو بچا کرفرارکروانے کے جرم میں خاتون جج گرفتار

امریکا میں ایک خاتون جج کو امیگریشن حکام سے ایک شخص کو بچانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق خاتون جج نے ایک غیرملکی باشندے کوعدالت کے پچھلے دروازے یعنی جیوری ایریا سے نکالا تاکہ وہ امیگریشن حکام کے ہاتھ نہ لگے۔ تاہم وہ شخص بعد میں عدالت کے باہر دوڑتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔

اس واقعے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ اورعدلیہ کے درمیان تناؤ میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ٹرمپ حکومت کا مؤقف ہے کہ عدالتیں امیگریشن حکام کی کارروائیوں میں رکاوٹ بن رہی ہیں اور غیرملکیوں کو ملک بدر ہونے سے بچا رہی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس واقعے نے امیگریشن قوانین کے اطلاق پرعدلیہ اورانتظامیہ کے درمیان اختلافات کو نمایاں کر دیا ہے۔

Related posts

محسن نقوی سے آئی سی سی کے وفد کی ملاقات

Mobeera Fatima

راچن رویندرا ون ڈے ورلڈکپ اور چیمپیئنز ٹرافی میں اپنے ڈیبیو میچ میں سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے

Mobeera Fatima

منافرت اور فرقہ واریت پھیلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، مریم نواز

Mobeera Fatima

Leave a Comment