Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر 281 روپے کا ہو گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 15 ہزار کی حد عبور کر لی ، دوسری جانب ڈالر معمولی سستا ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے آخرروز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی ، 100 انڈیکس 659 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 15 ہزار 679 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

گزشتہ روز پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں مندی رہی تھی ، جس کے باعث انڈیکس دو ہزار پوائنٹس سے زیادہ گر گیا تھا۔

دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 7 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر 281 روپے کا ہو گیا۔

Related posts

سیاحوں کے لئے خوشخبری، پانچ ماہ بعد ناران کے راستے کھل گئے

Mobeera Fatima

امریکا میں سمندری سیلاب نے تباہی مچا دی ، سینکڑوں افراد ہلاک و لاپتہ

Mobeera Fatima

پاکستانی افسران تائیوان سے کوئی رابطہ نہ رکھیں، وفاقی حکومت کی نئی ایڈوائزری جاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment