Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

پاک بھارت معاملات بہت قریب سے دیکھ رہے ہیں ، امریکا

مقبوضہ کشمیر میں پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر امریکا کا ردعمل سامنے آ گیا۔ 

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاک بھارت معاملات کو بہت قریب سے دیکھ رہے ہیں، جموں و کشمیر کے معاملے پر فوری طور پر کوئی پوزیشن نہیں لے رہے، دونوں ممالک کے درمیان صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے۔

ٹیمی بروس نے مزید کہا کہ پہلگام واقعے کی مذمت کرتے ہیں، حملے میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ان لوگوں کے لیے دعا گو ہیں جن کے عزیز اس واقعہ میں مارے گئے اور زخمی افراد کے جلد صحت یاب ہونے کیلئے دعا گو ہیں۔

Related posts

والد کے کہنے پر روپوش ہوا ، حکومتی اہلکار سے ملاقات ثابت ہونے پر سیاست چھوڑ دونگا ، زین قریشی

Mobeera Fatima

امریکا نے چھٹی بار غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کر دی

Mobeera Fatima

خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کو دفتری اوقات بارے وارننگ جاری کر دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment