Daily Systematic Metro News Breaking News
انٹرٹینمنٹاہم خبریں

جذباتی تعلق ٹوٹنے پر مرد زیادہ متاثر ہوتے ہیں، مشال خان

معروف اداکارہ مشال خان نے مرد کے مقابلے میں خاتون سے رشتہ یا تعلق ختم ہونے کو مشکل ترین قرار دیتے ہوئے مردوں کی حمایت میں آوازاٹھا دی۔

اداکارہ مشال خان نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اوراعتراف کیا کہ کسی بھی قسم کا تعلق ٹوٹنے کے جسم پر اثرات مرتب ہوتے ہیں جس سے مرد زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو رشتے میں وہ چیز نہ ملے جسے آپ چاہتے ہیں تو میرے نزدیک ایسا تعلق ختم کرکے آگے بڑھنا چاہیے، اس ساری صورت حال میں دو سے تین ہفتے مشکل ضرور ہوں گے مگر پھرزندگی معمول کے مطابق ہوجائے گی۔

انہوں نے مردوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مرد کسی بھی چیز پر حیران نہیں ہوتے اوروہ چھپاتے ہیں، اسی وجہ سے وہ مختلف بیماریوں کا شکار بھی ہوتے ہیں۔

انہوں نے مردوں کو بے چارہ قرار دیا اورسماجی مثال دیتے ہوئے بولیں کہ مرد دراصل جذباتی رشتے قائم کرتے ہیں اسی وجہ سے وہ ٹوٹ جاتے ہیں۔

Related posts

راولپنڈی، پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی، پہلا مقدمہ درج، ملزم جیل منتقل

Mobeera Fatima

منصوبوں کی تکمیل میں رکاوٹیں دور کرنے کی ضرورت ہے، وزیر خزانہ

Mobeera Fatima

شاہ محمود قریشی کو دل کی تکلیف، پی آئی سی منتقل کر دیا گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment