Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

نہروں کا معاملہ: بلاول بھٹو نے حکومت کا ساتھ چھوڑنے کی وارننگ دے دی

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے حکومت کا ساتھ چھوڑنے کی وارننگ دے دی۔

جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ نہروں کا منصوبہ روکیں ورنہ پیپلزپارٹی آپ کے ساتھ نہیں چل سکے گی، حکومت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، میں خبردار کرتا ہوں ، پیچھے نہیں ہٹوں گا ، دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم مخالفت اصولوں پر کر رہے ہیں، کیونکہ میرا وفاق خطرے میں ہے، ملک دہشتگردی کی آگ میں جل رہا ہے، آپ نے ایسا موضوع چھیڑا ہے جس سے بھائی سے بھائی کو خطرہ ہے، اگر پیپلز پارٹی نہیں بولے گی تو کون بولے گا، جو کینال بنا رہے ہیں وہ اسلام آباد میں بیٹھے ہیں۔

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہماری وجہ سے ان کی طاقت ہے، وزیر اعظم کو حیدرآباد کے عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہیے، آپ کو ہمارے مطالبات ماننے پڑیں گے، وزیر اعظم آج بھی ماننے کے لیے تیار نہیں اور ہم بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، اگر شہباز شریف اور عوام کے درمیان فیصلہ کرنا ہے تو مشکل فیصلہ نہیں۔

Related posts

ہرنائی میں کان کنوں کی گاڑی کے قریب دھماکا ، 9 جاں بحق ، 15 زخمی

Mobeera Fatima

کرم کے عمائدین امن معاہدے کے مسودے پر دستخط کیلئے رضامند

Mobeera Fatima

ملک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

Mobeera Fatima

Leave a Comment