Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

دہشت گردوں کو عبرتناک شکست دیں گے، وزیراعظم

وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو عبرتناک شکست دیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ِ صدارت میں امن و امان کی صورت حال سے متعلق اسلام آباد میں جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے جنگ جاری رہے گی، دہشت گردوں کو عبرتناک شکست دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمن ہماری معاشی کامیابیوں سے خائف ہیں، دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے حوالے سے تمام اداروں اور صوبوں کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے وفاقی حکومت صوبوں کی استعداد بڑھانے کے لیے بھرپور تعاون کرے گی، ہمیں آپس کے اختلافات بھلا کر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مل کر کام کرنا ہے۔

Related posts

بیرون ملک سے پاک فوج کیخلاف پروپیگنڈہ کرنیوالے ٹولے کا ایک اور کارندہ بے نقاب

Mobeera Fatima

9 مئی مقدمات، عدالت نے جے آئی ٹی کے سربراہ کو طلب کر لیا

Mobeera Fatima

پشاور میں پولیس وین کے قریب دھماکا ، جانی نقصان نہیں ہوا

Mobeera Fatima

Leave a Comment