Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںمعیشت

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، ایک لاکھ ، 17 ہزار کی حد بحال ، ڈالر کی قیمت بھی گر گئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا ، انڈیکس ایک بار پھر ایک لاکھ ، 17 ہزار کی حد کو چھو گیا، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بھی گر گئی۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پہلا سیشن شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 487 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 388 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر16 پیسے سستا ہونے کے بعد 280 روپے 46 پیسے کا ہو گیا۔

واضح رہے گزشتہ چند ہفتوں سے کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت گر جاتی ہے تاہم کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ مہنگا ہو جاتا ہے۔

Related posts

اسرائیل کے 600 سے زائد سابق اعلیٰ سیکیورٹی عہدیداروں کا ٹرمپ کو خط، غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

Mobeera Fatima

مجھے لگتا ہے بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا ہوگی، رانا ثنا اللہ

Mobeera Fatima

لکی مروت میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک شہری جاں بحق

Mobeera Fatima

Leave a Comment