Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںسائنس اور ٹیکنالوجی

شناختی کارڈ کی بجائے چہرے کی شناخت ، یو اے ای میں جدید ٹیکنالوجی متعارف

متحدہ عرب امارات میں شناختی کارڈ کی بجائے چہرے کی شناخت کی جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی تیاری کر لی گئی۔

اس نئے نظام کے تحت یو اے ای کے رہائشی اور دیگر شہری حکومتی خدمات حاصل کرنے یا ائیرپورٹ پر محض اپنا چہرہ دکھا کر اپنی شناخت کروا سکیں گے۔

وزیر صحت و تحفظ اور وزیر مملکت برائے فیڈرل نیشنل کونسل امور عبدالرحمٰن العویس نے کہا ہے کہ بائیو میٹرک نظام، جس میں چہرے کی شناخت اور فنگر پرنٹس شامل ہیں، یو اے ای کی ڈیجیٹل حکمت عملی کا حصہ ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ نیا نظام آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے ذریعے کام کرے گا اور ایک سال کے اندر پورے ملک میں نافذ ہو سکتاہے۔ یہ نیا نظام شناخت کو مزید آسان اور محفوظ بنائے گا، خاص طور پر متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کے لئے ووٹنگ اور ائیرپورٹ پر اسمارٹ گیٹ کے ذریعے داخلے کی فوری سہولت مل جائے گی۔

یاد رہے کہ ابوظبی اور دبئی کے ائیرپورٹس پر بائیومیٹرک نظام پہلے ہی مسافروں کی دستاویزات کے بغیر شناخت کرتا ہے۔

Related posts

پاکستانی ٹیم نے شکست کے باوجود جنوبی افریقہ میں منفرد ریکارڈ بنا ڈالا

Mobeera Fatima

( ن ) لیگ کا آفس جلانے کا کیس ، یاسمین راشد ، اعجاز چوہدری ، محمود الرشید سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد

Mobeera Fatima

20 کلو آٹے کا تھیلا 300 روپے مہنگا ہوگیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment