Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںموسم

ٹمپریچر کنٹراسٹ کی وجہ سے اولے کاسائز بڑا ہوا، محکمہ موسمیات

اسلام آباد: ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم نے کہا ہے کہ ٹمپریچر کنٹراسٹ ہونے کی وجہ سے اولے کا سائز بڑا ہوا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم نے ہم نیوز کے پروگرام “صبح سے آگے” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز طوفانی بارش سے متعلق پیشگوئی کی جاچکی تھی۔ اور 14 اپریل کو بتا دیا تھا کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پیشگوئی کی گئی تھی کہ پوٹھوہار میں ژالہ باری اور طوفانی بارش ہو گی۔ اور گزشتہ روز اسلام آباد کا درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔

انجم نذیر ضیغم نے کہا کہ مارگلہ کے قریبی علاقوں میں اولوں کا سائز بڑا تھا۔ جبکہ راولپنڈی کی طرف ژالہ باری نہیں ہوئی۔ اور اسلام آباد میں گزشتہ روز تیز ہوائیں چلی تھیں مگر بارش زیادہ نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ٹمپریچر کنٹراسٹ ہونے کی وجہ سے اسلام آباد میں اولے کا سائز بڑا ہوا۔

Related posts

محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Mobeera Fatima

میٹرکس پاکستان یوتھ سمٹ کا پانچواں ایڈیشن کل یونیورسٹی آف ملاکنڈ میں شروع ہوگا

Mobeera Fatima

چیمپئنز ٹرافی2025، افغانستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا

Mobeera Fatima

Leave a Comment