Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وفاقی وزیر ریلوے نے ڈی جی خان میں شٹل ٹرین سروس کا افتتاح کر دیا

ڈی جی خان: وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ڈیرہ غازی خان میں شٹل ٹرین سروس افتتاح کر دیا۔

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے شٹل ٹرین سروس کی افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شٹل ٹرین ڈیرہ غازی خان سے ملتان تک چلے گی۔ اور ہم نے لوگوں کو سفری سہولیات فراہم کرنے کا عزم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ہم سے روٹھے ہوئے ممالک کو منایا۔

حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے ملازمین کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔ اور ریلوے کی حالت بہتر کرنے جا رہے ہیں۔

گزشتہ روز حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ٹرینیں آؤٹ سورس کر رہے ہیں۔ اور ریلوے کے اسکولز جبکہ 8 میں سے 7 اسپتال بھی آؤٹ سورس کر رہے ہیں۔ آؤٹ سورسنگ محکمے کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گی۔

Related posts

حجاج کی اموات ، تیونس کے وزیر مذہبی امور کو برطرف کر دیا گیا

Mobeera Fatima

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات شروع

Mobeera Fatima

پی سی بی کا کنکشن کیمپ ، بابر اعظم اور شان مسعود کو کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment