Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مصری حکومت کی تجویز مسترد ، حماس کا جنگ بندی کیلئے غیر مسلح ہونے سے انکار

غزہ جنگ کو ختم کرنے کے لیے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات کسی نتیجے کے بغیر ختم ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان مذاکرات کا مقصد جنگ بندی کی بحالی اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی تھا، تاہم اس حوالے سے کوئی نمایاں پیشرفت نہیں ہو سکی۔

مصری حکومت نے نئی جنگ بندی کیلئے حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا تاہم حماس نے اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم صرف اس صورت میں جنگ بندی پر تیار ہیں جب اسرائیل مکمل طور پر جنگ بند کرے اور فوجی انخلا کرے ، ہتھیار ڈالنے پر کوئی بات نہیں ہو سکتی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مصر کی تجویز میں 45 دن کی عارضی جنگ بندی شامل ہے، جس کے بدلے غزہ میں خوراک اور پناہ گاہوں کا سامان پہنچانے کی اجازت دی جائے گی۔

Related posts

تونسہ ،گڈو اور سکھر بیراج پر سیلاب ، کئی بستیاں زیر آب ، لوگوں کی نقل مکانی

Mobeera Fatima

سلمان خان کا مداحوں کے نام لکھا خط سوشل میڈیا پر وائرل

admin

اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل اور سپریم کورٹ کا حکم نامہ طلب

admin

Leave a Comment